ضلع ایسٹ پولیس کی زبردست کارروائی، منشیات فروش 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع ایسٹ پولیس کی زبردست کارروائی، منشیات فروش 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار
ضلع ایسٹ پولیس کی زبردست کارروائی، منشیات فروش 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی: تھانہ شاہراہ فیصل پولیس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو  گرفتار کرکے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی ہے۔

ضلع ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے آلٹو کار سے 8 کلو سے زاٸد فاٸن کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں پولیس کانسٹیبل مختیار احمد، پولیس کانسٹیبل حق نواز اور سلیم شامل ہیں۔

شاہراہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار تھانہ گلستان جوہر میں تعینات تھے. پولیس اہلکار مختیار احمد اور حق نواز کے خلاف محکمانہ کارواٸی بھی کی گٸی ہے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے سسپینڈ کردیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو شوکاز جاری کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان پولیس کو دھوکہ دینے اور منشیات کی محفوظ ترسیل کیلئے پولیس یونیفارم کا بھی استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار DLK-155 اور موٹر ساٸیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمان سے چار موبائل فونز بھی ضبط کر لئے تاکہ رابطہ کرنے والے منشیات فروشوں کی معلومات حاصل کی جا سکے.گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں  میں چرس پہنچانا تھی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

Related Posts