سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں اور راشن کی تقسیم جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث متعدد دیہات پانی مین ڈوب گئے جس کے دوران پاک فوج نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں اور راشن کی تقسیم جاری رکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں چھوڑے گئے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ سیلابی پانی متعدد شہروں میں داخل ہوگیا۔ بہاولپور ڈویشن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر پرندوں کو مارنے کا سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن اور راشن کی تقسیم جاری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ پاک پتن، منچن آباد، چشتیاں اور میلسی سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

سیلاب متاثرین کی جانب سے سیلاب کے متاثرہ دیگر علاقوں بشمول ہیڈ سلیمانکی، لودھراں، بورے والا، عارف عالا اور وہاڑی سے بھی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد وبائی امراض سے بچنا ہے۔

متاثرینِ سیلاب بڑی تعداد میں پاک فوج کے کیمپس سے طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا تیز بہاؤ چک اعظم، چھینا گاؤں اور دیگر علاقوں میں 3000ایکڑ اراضی کو مکمل طور پر ڈبو چکا ہے۔ 

 

Related Posts