منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہر کا تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہر کا تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان
منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہر کا تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہر نے کہا کہ وہ عدم اعتماد کے اقدام میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد نے کہا کہ ان کے کچھ تحفظات تھے جن پر حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

صحافی کے سوال کے عدم اعتماد کے ووٹ پر کہاں کھڑے ہیں کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں حکومت کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی قسم کی کارروائی کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور وزیراعظم کو سپورٹ کروں گا بعدازاں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہ کیے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے لیکن اپوزیشن کیمپ میں شامل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ احمد حسین ڈیہرپی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں سے ایک ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں اور میں عمران خان کے ساتھ ہی کھڑا ہوں۔

Related Posts