جے یو آئی کے منحرف دھڑے کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جے یو آئی کے منحرف دھڑے نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حمایت کا اعلان کردیا۔

پشاور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ دوران پریس کانفرنس منحرف گروپ جمعیت علماء اسلام (شیرانی) کے رہنما مولانا شجاع الملک نے مارچ کے حمایت کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں اور شرکت بھی کریں گے۔

مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کا مطالبہ جائز ہے، لانگ مارچ کا جو بھی انجام ہو آخری حد تک ساتھ رہیں گے۔

اس موقع پر سابق سپیکراسد قیصر کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ دوبارہ وزیر آباد سے ہی شروع ہوگا جس کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون ہے، ہم ڈرنے والے نہیں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Posts