حکومتی غفلت کے باعث آم کے باغات میں بیماریاں، رواں سال پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتی غفلت کے باعث آم کے باغات میں بیماریاں، رواں سال پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
حکومتی غفلت کے باعث آم کے باغات میں بیماریاں، رواں سال پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

ملتان: پھلوں کے بادشاہ آم کے بور پر کالا تیلے کے حملے کے باعث رواں سال آم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جبکہ زرعی ادویات مہنگی ہونے کے باعث باغبان حفاظتی اقدامات کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

ملتان میں 70ہزار ایکڑ پر پھیلے آم کے باغات مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ دوسری جانب آم کی اچھی پیداوار کے لئے باغبانوں نے کمر کس لی ہے۔

باغبانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے آج تک کوئی رہنمائی کرنے کے لئے نہیں آیا، جبکہ اسپرے بہت مہنگے ہوچکے ہیں، جو ہماری قوت خرید سے باہر ہیں۔

باغبانوں کا کہنا ہے کہ باغات کو مختلف قسم کے حملوں سے بچانے کے لئے باغات میں مہنگے اسپرے کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ بدلتے موسم کے ساتھ محکمہ زراعت نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

باغبانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت اگر بہتر رہنمائی کرے تو نہ صرف آم کی پیداوار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے کثیر زر مبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال

Related Posts