انٹارکٹیکا کی برف سے پراسرار مخلوق دریافت، سائنسدان دم بخود، تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

براعظم ‘انٹارکٹیکا’ میں برف کی تہہ سے پراسرار مخلوق دریافت ہوئی جس نے ساری دنیا کے سائنسدانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جاندار خطرناک نہیں ہے۔

کیا آپ کو یاد ہے ہالی ووڈ فلم ‘دی تھینگ’ میں ایک خیالی منظر پیش کیا گیا تھا جس میں انٹارکٹیکا کی برفانی تہہ سے نموار ہونے والی پراسرار مخلوق نے ہر طرف تباہی مچائی تھی۔

مذکورہ فلم 1982 میں ریلیز کی گئی تھی۔ حیران کن طور پر یہ سائنس فکشن خیال اب حقیقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔

جی ہاں، یہ یقین کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن فلم کے سالوں بعد سائنس دانوں نے انٹارکٹیکا میں برف کی 4 ہزار میٹر گہرائی سے پراسرار جانداروں کو دریافت کیا ہے۔

برٹس انٹارٹک سروے کی ٹیم برف کی بڑی چٹان کا مشاہدہ کررہی تھی کہ اس دوران پراسرار اور عجیب مخلوق دریافت ہوئی۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان میرین سائنس میں شایع ہوئے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق 2015 سے 2018 کے درمیان ہوئی تھی جس میں پہلی بار سائنس دانوں نے غیرمتحرک جانداروں کو دریافت کیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت ایک خوش قسمت حادثہ تھا جس نے ہماری مہم کی سمت بھی تبدیل کردیا، پراسرار مخلوق سے سائنسی دنیا بھی حیران رہ گئی۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ برف کی 4 ہزار گہرائی سے 22 جاندار دریافت ہوئے، تاہم ابھی بھی بہت کچھ جاننا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی عدالت نے مودی کے دوست کے اثاثے منجمد کر دیئے

Related Posts