غیر مردوں سے تعلقات کا انکشاف؛ دیپیکا کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر مردوں سے تعلقات کا انکشاف؛ دیپیکا کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی
غیر مردوں سے تعلقات کا انکشاف؛ دیپیکا کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے دوسرے مردوں سے تعلقات کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کی نئی ویڈیو گردش کررہی ہے۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو”کافی ود کرن“ کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا اور اُن کے شوہر رنور سنگھ بطورِ مہمان شریک ہوئے۔

دیپیکا نے دورانِ شو چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

دیپیکا نے کہا کہ بیشک! وہ دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھیں لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ اُنہیں رنویر سنگھ کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ اُن کے دل میں تھے۔

دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔

تاہم، اس ٹرولنگ کے دوران دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کردی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کو ویڈیو میں ایک ڈائیلاگ پر لیپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اس ڈائیلاگ میں اُنہیں خود کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts