راولپنڈی:ذہنی معذور شخص سے بھیک منگوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ذہنی معذور شخص تھانہ گنج منڈی کے علاقے اکال گڑھ محلے کا رہائشی ہے، مبینہ ملزم معذر شخص خادم شاہدولوں سے زبردستی بھیک منگواتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ خادم نامی شخص مبینہ طور پر شاہدولوں پر بھیک منگوانے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے، شاہدولوں کے ذریعے اکھٹی کی گئی بھاری رقم بھی تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدولوں سے دن بھر بھیک منگوائی جاتی ہے شام کو شاہدولوں سے خادم نامی شخص جسم بھی دبواتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار