اسلام آباد، سی ڈی اے کے معذور ملازم کو عدالت نے اس کا حق دلوادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، سی ڈی اے کے معذور ملازم کو عدالت نے اس کا حق دلوادیا
اسلام آباد، سی ڈی اے کے معذور ملازم کو عدالت نے اس کا حق دلوادیا

اسلام آباد:سی ڈی اے میں ملازم معذور شخص ندیم حیدرعرصہ4سال سے اپنی پروموشن کیلئے سی ڈی اے کی طرف سے دائر مقدمات کا سامنا کررہا تھا، دوران ڈیوٹی ایک بم دھماکے میں اپنی دونوں ٹانگیں گنواں بیٹھا۔

قانونی طور پر ان کی پروموشن ہونی تھی لیکن اُس وقت کے ڈائریکٹر نے ذاتیات کی بنیاد پر اس معذور شخص کو پروموٹ نہیں کیاجب اس نے پروموشن کیلئے ٹیسٹ دیا تو اس کو جان بوجھ کر فیل کر دیا گیا۔

پھرانہوں نے این آئی آر سی میں اپنی پروموشن کیلئے کیس فائل کیااورعرصہ 4سال سے کورٹ میں پیشیاں بھگتے رہے، سی ڈی اے کی جانب سے لیگل ٹیم ان کیخلاف پیش ہوتی تھی جبکہ اس دوران جتنے بھی ججز تبدیل ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معذورشخص کے ساتھ سخت زیادتی ہورہی ہے۔

ہمارے پاس معذوری کا کوٹہ بھی موجود ہے تو کیوں نہ اسے پروموٹ کیاجائے لیکن سی ڈی اے کے افسران جو کہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں، ذاتی عناد کی بنیاد پر ندیم حیدر کو نیچا دکھانے کیلئے کورٹ میں گھسیٹتے رہے، لیکن ندیم حیدر نے بھی ہار نہ مانی اور وہ مسلسل جدوجہد کرتا رہا۔

اسی دوران سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین کو کیس کا پتہ چلا تو چوہدری محمد یاسین نے خصوصی طور پر اس کیس میں دلچسپی لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایچ آر سے بات چیت اوراس کیس کے جج سے اپیل کی کہ اس معذور آدمی کا حق بنتا ہے کہ اس کو پروموٹ کیاجائے۔

ندیم حیدر کا عرصہ 12سال سے پروموشن کا حق بنتا تھا لیکن وہ حق ندیم حیدر کو نہ مل سکاجبکہ چوہدری یاسین نے سی ڈی اے کے تمام اعلیٰ افسران کو قانون کے مطابق بتایا کہ ہر صورت میں اس کا حق ہے،اس معذور کو معذوری کوٹے کے تحت بھی پروموٹ کیا جا سکتا ہے جس پر آج ڈائریکٹر ایچ آر نے معزز عدالت کے حکم پر معذور شخص ندیم حیدر کو پروموشن لیٹر جاری کردیا۔

ڈائریکٹر ایچ آر نے پروموشن لیٹر عدالت میں جمع کرایا، بذریعہ عدالت پروموشن لیٹر ندیم حیدر کو دیا گیا جس پر ندیم حیدر نے خصوصی طور پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اورسی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیااورانہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آج مجھ پر خصوصی کرم کیا ہے اور مجھے میری محنت کاپھل مل گیا ہے۔

Related Posts