دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا، ہسپتال منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا، ہسپتال منتقل کردیا گیا
دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا، ہسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح دلیپ کمار نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ بھارتی میڈیا کو دلیپ کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ 98 سالہ دلیپ کمار کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دلیپ کمار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہم انہیں 8 بج کر 30 منٹ پر کھر روڈ پر واقع ہسپتال میں لے کر گئے جہاں ڈاکٹر دلیپ کمار کا علاج کر رہے ہیں جن کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

اہلیہ سائرہ بانو نے کہا کہ ہمیں دلیپ کمار کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ انہوں نے بھارتی فنکار کے دُنیا بھر میں پھیلے ہوئے مداحوں سے دلیپ کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کرنے کی درخواست کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے آفیشل اکاؤنٹ کی طرف سے کہا گیا کہ دلیپ کمار کو ہندوجا ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جن کی دیکھ بھال ڈاکٹر نتن گوکھلے کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر کارکنان کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401417347592691715

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق نے کہا کہ دلیپ کمار اپنا آبائی گھر پشاور کے عوام کو تحفے کے طور پر پیش کرنے کے خواہش مند تھے۔

 سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ اور صنعتکار فواد اسحاق نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کا قانونی مختار نامہ (پاور آف اٹارنی) ان کے نام پر ہے۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار اپنا آبائی گھر عوام کو تحفے میں پیش کرنا چاہتے تھے۔بھتیجے کا دعویٰ

Related Posts