اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مختلف علاقوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پاکستان کا یورپی یونین ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالے جانے کا خیر مقدم
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں بالائی اور بلندو بالا پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور برفباری ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی موسلادھار بارش ہوگی۔
آج صبح اسلام آباد کا درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 19، کراچی 25، پشاور 18، کوئٹہ 10، گلگت 13، مری 6 اور مظفر آباد 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبوضہ جموں و کمشیر میں بھی محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننگ ناگ اسلام آباد، شوپیاں اور بارہ مولا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
جموں و کشمیر میں آج صبح تک سری نگر اور شوپیاں میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 17، پلوامہ، اننگ ناگ اور بارہ مولا میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔