معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو گھریلو زیادتی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں کنول آفتاب نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ٹک ٹاکر کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے۔
ایک صارف نے کنول آفتاب سے سوال کیا کہ اگر شوہر گھریلو تشدد کرتا ہو اور کوئی نوکری بھی نہیں کرے تو کیا طلاق لینا صحیح ہے؟۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنول آفتاب نے لکھا کہ آپ اسکا ساتھ دینے اور ہمت بڑھانے کی کوشش کریں، طلاق کوئی راستہ نہیں ہے۔
کنول آفتاب کے اس جواب پر ایک صارف نے لکھا کہ گھریلو تشدد پر آپ کہہ رہی ہیں کہ (شوہر کا) ساتھ دیں؟ سوال دوبارہ پڑھیں۔
جس پر کنول آفتاب نے لکھا کہ سپورٹ کریں اسکے حالات کو بہتر اور اسکو صحیح کرنے میں۔
کنول آفتاب سے ایک مداح نے سوال کیا کہ میری منگیتر کے ساتھ ہر چھوٹی بات پر لڑائی ہوجاتی ہے، کوئی مشورہ دیں جس پر کنول آفتاب نے کہا کہ اسے لڑائی کی وجہ نہ دو۔
کنول آفتاب کے ان جوابات پر بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور وہ الزام لگارہے ہیں کہ کنول آفتاب گھروں میں خواتین پر ہونے والے تشدد کی حمایت کررہی ہیں اور خواتین کو مشورہ دے رہی ہیں کہ شوہر چاہے جو کچھ کرتا ہو وہ بس برداشت کرتی رہیں۔