مشہورومعروف اداکارہ جنیفر آنسٹن نیٹ فلکس کی پیشکش مرڈر مسٹری 2 کے ٹریلر میں بھارتی طرز کا لہنگا پہنے ہوئے نظر آئیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو سراہا۔
قبل ازیں مرڈر مسٹری نامی سیریز 2019 میں پیش کی گئی تھی جس کے سیکؤل کے طور پر مرڈر مسٹری 2 کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت میں ہونے والی شادی کے دوران جنیفر آنسٹن منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لہنگے کو پہنے ہوئے نظر آئیں۔
کیا فلمساز شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا سیکؤل بھی بنائیں گے؟
دوسری جانب جنیفر آنسٹن کے مدِ مقابل اداکاری کرنے والے ایڈم سینڈلر نے بھی بھارتی طرز کی شیروانی زیبِ تن کر رکھی ہے جبکہ نیٹ فلکس سیریز کا ٹریلر اداکارہ جنیفر آنسٹن نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی مدد سے مداحوں سے شیئر کیا جس پر متعدد صارفین نے اداکارہ کو سراہا۔
دوسری جانب بالی ووڈ فلمز کیلئے فیشن ڈیزائننگ کرنے والے منیش ملہوترا کی جانب سے بھی انسٹاگرام اسٹوری کی مدد سے جنیفر آنسٹن کے لباس کی تشہیر کی گئی جبکہ مرڈر مسٹری 2 ایک کامیڈی پیشکش ہے جس میں ملنی لاؤرینٹ، جوڈی ٹرنر اور دیگر فنکار بھی نظر آئیں گے۔
جنیفر آنسٹن کے علاوہ نیٹ فلکس سیریز مرڈر مسٹری 2 میں مارک اسٹرانگ، کوہو ورما، جان کانی اور ڈینی بون بھی اہم کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ مرڈر مسٹری 2 کے مرکزی کردار نک اور آڈرے اسپٹز کو ایک دوست کی شادی میں دعوت دی جاتی ہے۔
دونوں مرکزی کردار اپنے دوست مہاراجہ (عدیل اختر) کی شادی میں شریک ہوتے ہیں جو اس کے نجی جزیرے پر منعقد کی جارہی ہوتی ہے۔ بعد ازاں مہاراجہ کو اغواء کر لیا جاتا ہے اور مرکزی فنکاروں کا جوڑا کیس کی گتھیوں کو سلجھانے میں خود الجھ جاتا ہے۔