بی جے پی کا تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری مودی کو دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں مرکزی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ داخلہ امیت شاہ انتخابی مہم میں پٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی نے مودی کو تلنگانہ کی پارٹی انتخابی مہم کا نگراں مقرر کردیا جو براہِ راست عوام کے درمیان پہنچ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا پاکستان کو تیل فراہمی میں رکاوٹ ڈالیگا۔سرگئی لاوروف

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قومی قیادت نے تلنگانہ میں اقتدار کے حصول کی ذمہ داری نریندر مودی کے سر ڈالنے کا فیصلہ کیا جبکہ اب تک تلنگانہ امور کی نگرانی امیت شاہ کر رہے تھے۔

وزیرِ داخلہ بھارت امیت شاہ تلنگانہ میں اقتدار کی حکمتِ عملی تیار کرنے والی ٹیم کے نگراں کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ انتخابی مہم وزیر اعظم نریندر مودی چلائیں گے۔

تلنگانہ میں اقتدار کے حصول کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نئی حکمتِ عملی نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے فیصلے سے عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی حیران ہیں۔

خاص طور پر بی جے پی قیادت کا ماننا ہے کہ تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کیلئے نریندر مودی سے موزوں شخص کوئی نہیں ہے جبکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ جو انتخابی مہم کے نگراں رہے، پٹ چکے ہیں۔

خود بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امیت شاہ تلنگانہ کے عوام کو بی جے پی کی طرف راغب کرنے میں اس حد تک کامیاب نہیں ہوسکے جتنا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے توقع کی جارہی ہے۔