ہانیہ عامر کو عالیہ بھٹ کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٓہانیہ عامر کو عالیہ بھٹ کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
ٓہانیہ عامر کو عالیہ بھٹ کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستان کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سلور ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی جو تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اُن میں اداکارہ نے چمکیلی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی تصاویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد اِن تصاویر پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔

ہانیہ عامر کی تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ نے عالیہ بھٹ کو نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر نے اپنی فلم کی پروموشن کیلئے عالیہ بھٹ کی نقل کی تھی۔

Related Posts