رمضان کے بابرکت مہینے میں ڈرامہ سیریل چاند تارا کی کاسٹ افطار پارٹی کرتی نظر آئی۔
ہم ٹی وی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈرامے کی کاسٹ کو افطار پارٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کو ناراض کیا وہ افطار پارٹی میں بھارتی انداز تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تمام لوگ ساؤتھ انڈین اسٹائل کی تھالیوں میں افطاری کررہے ہیں، انھیں کھانا بھی انڈین اسٹائل میں دیا جارہا ہے اور پیش کیے جانے والے کھانے بھی انڈین ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس ویڈیو پر شدید تنقید کررہی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ہماری ثقافت ہے؟ تمام خواتین بے پردہ بیٹھی ہیں اور سب لوگ انڈین اسٹائل کی تھالیوں میں کھانا کھارہے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ لوگ انڈین اسٹائل میں افطاری کیوں کررہے ہیں؟ یہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں اور براہِ کرم اسے ہماری ثقافت کا حصہ نہ بنائیں ۔آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:
ڈرامہ سیریل چاند تارا ایک رمضان اسپیشل ڈرامہ ہے، جس کی ہدایت کاری دانش نواز نے کی ہے جبکہ اسے صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ہے، اس کی کاسٹ میں عائزہ خان اور دانش تیمور شامل ہیں۔ ڈرامے کی پہلی قسط 23 مارچ کو نشر ہوئی تھی اور یہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔