ہارر ویب سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا ٹیزر جاری، احد رضا میر کی غیر موجودگی پر سوالات اُٹھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احد رضا میر دیسی کھانے بنانے لگے، سوشل میڈیا صارفین کی تعریف
احد رضا میر دیسی کھانے بنانے لگے، سوشل میڈیا صارفین کی تعریف

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا پہلا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا۔

مذکورہ ٹیزر میں پاکستانی اداکار کی کوئی جھلک نہیں دکھائی گئی، احد رضا میر نے 12 مئی کو اپنے انسٹاگرام پر ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ویب سیریز 14 جولائی کو ریلیز کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان کی جانب سے ٹیزر کو شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ٹیزر میں ان کی جھلک نہیں دکھائی گئی۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں دیگر کرداروں کی جھلک بھی نہیں دکھائی گئی مگر پاکستانی اداکار کا عکس نہ دکھائے جانے پر ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

واضح رہے کہ ’ریزیڈنٹ ایول‘ احد رضا میر کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز ہے، تاہم وہ اس سے قبل بھی بہت سے عالمی منصوبوں میں کام کر چکے ہیں۔ احد رضا میر ماضی میں برطانیہ میں ’ہیملیٹ۔ اے گھوسٹ اسٹوری‘ نامی اسٹیج تھیٹر میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین

مزید برآں احد رضا میر نے معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ میں بھی ایکشن دکھایا ہے۔

پاکستان میں شوبز کیریئر شروع کرنے سے قبل احد رضا میر کینیڈا میں رہائش پذیر تھے، جہاں انہوں نے تھیٹرز سمیت دیگر منصوبوں میں بھی کام کیا تھا اور وہ متعدد ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

Related Posts