ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہوچکی ہے،تیمور تالپور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI should face Foreign Funding case:Taimur Talpur

کراچی :صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نیازی حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہے، نیب کے سیاسی استعمال کی تصدیق عدالتیں بھی کر چکی ہیں جس کے بعد اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی کہ نواز شریف مفرور ہے یا نہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزرا میڈیا کو بلیک میل کرنے اور میڈیا پر دبائو ڈالنے سے باز رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن سیاسی انتقام کی زد پر ہے، اور اپوزیشن کی قیادت کو بے بنیاد کیسز میں الجھایا جارہا ہے۔

شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، ورنہ بہت جلد عوام نا اہل اور کٹھ پتلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو اس وقت سخت عوامی دبائو کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اب وہ عوام کے درمیان جانے سے کترا رہے ہیں اور بے بنیاد بیان بازیوں کے ذریعے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی جب عوام کے درمیان کھڑے تھے تو کچھ دیر کیلئے کاغذی شیر بن گئے اور اپنی جان بچانے کیلئے وزیر اعظم پر تنقید کی تاہم جب گھر پہنچے تو وزیر اعظم سے معافی مانگ لی۔

کرسی سے چمٹے رہنے کی لت میں وہ چکی کے دو پاٹوں کے درمیان پس رہے ہیں اور اب ان کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے۔ نہ وہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں نہ ہی ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ عمران خان کے آگے سچائی بیان کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن کی سیاسی قیادت ایک ساتھ بیٹھے گی اور عوامی مسائل کے حل اور اس حکومت سے جان چھڑانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ جلسے جلوس بھی ہونگے اور دنیا کو بتائیں گے کے یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ اس حکومت نے عوام کو منتشر کردیا ہے اور عوام ریلیف چاہتی ہے جبکہ حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید بوجھ ڈالنا چاھتی ہے۔

ایسی صورتحال میں اپوزیشن کی سیاسی قیادت ایک ساتھ بیٹھ رہی ہے کیوں کے مشترکہ اپوزیشن کے ایک ساتھ بیٹھنے کی اہمیت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں لاقانونیت کا راج ہے، حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام کا تسلسل چاھتے ہیں اورقبل از وقت انتخابات کی صورت میں قوم کو دوبارہ فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مصنوعی اکثریت پر قومی اسمبلی میں بل منظور کروائے جا رہے ہیں جبکہ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ اپوزیشن کی آواز کو بھی سنا جانا چاہیے جو کہ نہیں سنا جاتا۔ اس وقت ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہوچکی ہے۔

Related Posts