اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کا 75 واں سال ہے، اس سال تمام ادارے شاندار تقریبات کا انعقاد کریں گے، ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ کی پریڈ سے ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ رواں سال تمام ادارے شاندار تقریبات کا انعقاد کریں گے، ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ کی پریڈ سے ہو گا اور 14 اگست کو بھی اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان 23 مارچ کی پریڈ خصوصی پریڈ ہو گی جس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ بعض یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم نمائندے شرکت کر رہے ہیں،ہماری کو شش ہو گی کہ ہم اپنی تاریخ کی تمام شاندار کہانیوں کو سامنے لائیں۔
مزید پڑھیں:صدر عارف علوی نے 75ویں یوم آزادی کے لوگو کی نقاب کشائی کردی