دیامیر بھاشا ڈیم سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیامیر بھاشا ڈیم سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، وزیر اعظم
دیامیر بھاشا ڈیم سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، وزیر اعظم

گلگت: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے انہیں منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا اور مزدوروں سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے۔ جہاں اس ڈیم سے پانی ذخیرہ اور بجلی بنے گی، وہاں اس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کی کارآمد معیاد میں اضافہ ہوگا۔ اس سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان چین کی مدد سے یہ منصوبہ بنا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال 15 جولائی کو دیامربھاشا ڈیم کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ڈیم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماضی میں ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دینا پاکستان کی غلطی تھی۔ یہ فیصلہ چالیس پچاس سال پہلے کیا گیا تھا اور اب اس منصوبے پر کام شروع ہو رہا ہے۔ یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہم ترقی نہیں کرسکے۔

ادھر حکومت پاکستان کو امید ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور 16000 سے زائد افراد کو روزگار ملے گااور پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو گی۔

Related Posts