بھارتی فلم گلی بوائے کے 24سالہ گلوکار دھرمیش انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فلم گلی بوائے کے 24سالہ گلوکار دھرمیش انتقال کر گئے
بھارتی فلم گلی بوائے کے 24سالہ گلوکار دھرمیش انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور فلم گلی بوائے میں موسیقی کا ہنر دکھانے والے 24 سالہ گلوکار دھرمیش کا انتقال ہوگیا جس پر بالی ووڈ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2019 کی فلم گلی بوائے میں آواز کا جادو جگانے والے گلوکار اور ریپر دھرمیش پرمرجو بالی ووڈ میں ایم سی توڑ پھوڑ کے نام سے معروف ہوئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیش آج سے 2 روز قبل اچانک فالج کے باعث چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں:

حلیمہ سلطان کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم گلی بوائے میں مرکزی کردار نبھائے تھے جبکہ دھرمیش نے انڈیا 91 گیت گا کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ دھرمیش کے انتقال کی خبر میڈیا تک پہنچنے میں 2 روز لگ گئے۔ رنویر سنگھ سمیت متعدد فنکاروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

رنویر سنگھ نے ایم سی توڑ پھوڑ کہلانے والے جواں سال فنکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیش کا انتقال فالج سے ہونے کی تصدیق دھرمیش کے قریبی دوست نے کی۔

بھارتی گلوکار دھرمیش فالج کے علاوہ مبینہ طور پر دیگر کئی امراض کا شکار تھے، تاہم اتوار کے روز اچانک فالج کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے۔ انتقال کی خبر میڈیا کے سامنے آج 2 روز بعد آئی ہے۔ 2019 کی فلم گلی بوائے کی کہانی آج بھی یاد کی جاتی ہے۔

Related Posts