ڈی ایچ اے کراچی کے رہائشیوں کا ارمغان کے خاندان کو ڈیفنس سے نکالنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DHA Karachi residents demand evictions of Armaghan’s family

کراچی: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خاندان کو علاقے سے بے دخل کیا جائے۔

ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور اسٹیشن کمانڈر کو ارسال کردہ ایک خط میں رہائشیوں نے ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کے خلاف ڈی ایچ اے کے قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔

رہائشیوں نے لکھا کہ متعدد بار ارمغان کے زیرِ استعمال گھر سے ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ ارمغان نے 2023-2024 کے دوران اپنے گھر میں شیر بھی رکھے ہوئے تھے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ارمغان قریشی کے پاس 100 نجی سیکورٹی گارڈز موجود تھے جن کے ذریعے وہ مبینہ طور پر خواتین اور گھریلو ملازمین کو ہراساں کرتا رہا۔

خط میں 8 فروری کو ارمغان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے واقعے کا بھی ذکر کیا گیا جس کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔

رہائشیوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Related Posts