ڈی جی ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن، ڈائریکٹر سمیت 4افسران معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی
سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی

کراچی: عمران علی شاہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا غیر قانونی تعمیرات پر ایکشن سامنے آگیا، ڈائریکٹرسمیت 4افسران کو معطل کردیا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

7 دن میں انکوائری مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اعجاز کو لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات پرمعطل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام اوربلڈنگ انسپکٹرشکیل کو بفرزون میں غیرقانونی تعمیرات پرمعطل کیا گیا۔

صدر ٹاؤن سے بلڈنگ انسپکٹراعجاز کو بھی معطل کردیا گیا۔ ملک اعجاز کو ایک ہفتہ قبل لیاقت آباد سے لانڈھی ٹاؤن کا ڈائریکٹرتعینات کیا گیا تھا۔ معطل افسروں کیخلاف ڈی جی آشکار داور نے 20 گریڈ کے افسر قانون شاہد جمیل الدین احمد خان کو انکوئری افسر مقرر کردیا۔

ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہفتے میں ڈی جی ایس بی سی اے کورپورٹ پیش کر دی جائے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسروں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

ڈی جی آشکار داور کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ملوث افسروں کی برطرفی کی سفارش کی جائیگی، اس فیصلے کے بعد ایس بی سی اے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

Related Posts