فنڈز کی عدم فراہمی،ڈی جی آئی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس مشکلات کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنڈز کی عدم فراہمی،ڈی جی آئی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس مشکلات کا شکار
فنڈز کی عدم فراہمی،ڈی جی آئی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس مشکلات کا شکار

اسلام آباد:ڈی جی آئی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ ادارہ شدید مشکلات کا شکار ہوگیا۔

ذرائع امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ فیسوں کی مد میں 23 ارب سے 25 ارب روپے کا ریونیو حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتا ہے لیکن ہماری پرنٹنگ مشنری جو کہ 12 سال قبل خریدی گئی تھی وہ تقریبا ناکارہ ہو چکی ہے ہمیں پینٹنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاسپورٹ میٹریل اور کوالیفائیڈ پرسنز کو ہائر کرنے میں ہمیں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، پاسپورٹ لیمینیشن ختم ہونے کے بعد لیمنیشن کے لیے ٹینڈر دیا جاتا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ لیمینیشن ختم ہونے سے پہلے ہی ٹینڈر کیا جائے تاکہ مقررہ وقت پر لیمینیشن دستیاب ہو لیکن لیمینیشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پاسپورٹس کی پرنٹنگ بروقت نہیں ہوپاتی جبکہ ابھی تک 173 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا گیا،تقریباً چار سو پچاس ملازمین کو گزشتہ سال ریگولر کیا گیا تھا ان کی تنخواہ 45 ہزار تھی لیکن جب ان ملازمین کو ریگولر کیا گیا تو ان کی تنخواہ 45 ہزار کے بجائے 22 ہزار روپے کردی گئی۔

تیرہ سال کنٹریکٹ پر رہنے کے بعد ریگولر کیا گیا اور تنخواہ بھی آدھی کر دی گئی،ہمارا ریونیو اتنا زیادہ ہے لیکن ہمیں فنڈز نہیں دیے جاتے ہمارا ادارہ پاکستان کا دوسرا بڑا ادارہ ہے جو اتنا زیادہ ریونیو دیتا ہے،ہمارا بجٹ صرف چھ ارب روپے ہے، ہمیں وہ بھی نہیں دیا جاتا۔

جس کی وجہ سے ادارے اور عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس ادارے کو خودمختار ادارہ بنایا تاکہ ہمیں جو مالی مشکلات درپیش ہیں، وہ ہمارے ہی ریونیو سے پوری ہو جائیں جبکہ ملازمین انتہائی پریشان ہیں کہ ان کی تنخواہیں بجائے بڑھانے کے ریگولر کرنے کے بعد کم ہو گئی ہیں۔

موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ دنوں ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا وزٹ کیا اور اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس ادارے میں بہتری لانے کا کہا لیکن تاحال اس میں کسی قسم کی کوئی بھی بہتری دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

Related Posts