ڈی جی میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت سندھ رینجرز کا اعلیٰ سکیورٹی اجلاس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
dg rangers sindh umar bukhari
چہلم امام حسین ؓ کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی :ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ایک اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے مرتب کیے گئے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقد کی جانے والی محافل اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس مقامات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پربھی زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا،گورنر سندھ

اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ۔

مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر3479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Related Posts