بین الاقوامی ایرلائنز کی آمد اے ایس ایف پر اعتماد کا مظہر ہے، میجر جنرل ظفر الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ASF Major General Zafar Ul Haq addressing in ASF Headquarters Karachi

کراچی: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کے 44 یوم تاسیس کے موقع پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے ہیڈکوارٹر اے ایس ایف کراچی میں پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ ایئرپورٹس سیکورٹی فورس 44 سال سے قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

اےایس ایف بین الاقوامی معیار کی اعلی تربیت یافتہ افرادی قوت پر مشتمل فورس ہے،اے ایس ایف اہلکاروں نے گزشتہ دو دہائیوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے تحت انتہائی کامیابی کے ساتھ پاکستان کے ہوائی اڈوں کے دفاع کا فریضہ انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 جون 2014 کو کراچی ایئرپورٹ پر کئے گئے حملے میں تمام 10 دہشت گردوں پر انتہائی کم وقت میں قابو پانے کی کارروائی دہشت گردی کے خلاف اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ تربیت کی اعلیٰ مثال ہے ۔

ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ برٹش ایئر ویز کی واپسی اور دیگر بین الاقوامی ایرلائنز کی پاکستان آمد اے ایس ایف کے ائرپورٹس پر فول پروف سیکورٹی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں:موٹر وے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی گاڑیوں پر پابندی عائد

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایئر پورٹس پر کئے گئے اقدامات کو ڈی جی اے ایس ایف نے سراہتے ہوئے اطمیان بخش قرار دیا۔

ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس کے موقع پر اے ایس ایف وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Related Posts