وزیر اعظم کے احساس ڈیٹا فار پاکستان پروگرام کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے احساس ڈیٹا فار پاکستان پروگرام کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں
وزیر اعظم کے احساس ڈیٹا فار پاکستان پروگرام کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج احساس ڈیٹا فار پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیر اعظم آفس نے احساس ڈیٹا پروگرام کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس پیغام کے مطابق   احساس ڈیٹا فار پاکستان ملک میں اپنی طرز کا واحد پروگرام ہے جس کے تحت ایک ایسے وسیع انٹرایکٹو پورٹل تک عوام و خاص کی رسائی کو آسان بنا دیا گیا ہے جس میں پاکستان کے تمام اضلاع کا غربت کی شرح سے متعلق ڈیٹاموجود ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ پیغام کے مطباق اس ڈیٹا میں 120 ترقیاتی اور پالیسی سے متعلق انڈیکیٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل میں 2004-2018 کے عرصہ کا غربت اور ڈویلپمنٹ کی شرح کا ضلعی ڈیٹا شامل کیا گیاہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ احساس حکمت عملی کے تحت، ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کو ورلڈ بنک کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ احساس ڈیٹا فار پاکستان پورٹل وفاقی،صوبائی اور ضلعی سطح پر اداروں کے فیصلہ سازی کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آفس کے مطابق انٹرایکٹو نقشے پورٹل استعمال کرنے والے عوام کو ملک کے مختلف اضلاع میں غربت کی شرح کا درست تجزیہ کرنے میں مدد دیں گے۔ 

ڈیٹا پورٹل کے حوالے سے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پورٹل پر کسی بھی ضلع کو کلک کرکے اس کے متعلق مختلف معلومات اور اشاریوں کے بارے میں آگہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ صارف صوبوں یا اضلاع کے تحت آنے والے علاقوں کا انتخاب کرکے معلوماتی مواد حاصل کرسکتا ہے اور نقشوں کو ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

پورٹل کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس جدید پورٹل کی تشکیل میں پاکستان بیورو آف شماریات کے سماجی و معیارِ زندگی کی پیمائش کے متعلق سروے، پی ایس ایل ایم اور صوبائی بیورو شماریات کے ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹرز سروے (ایم آئی سی ایس) سے حاصل کردہ اعدادوشمار شامل کیے گئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ احساس کا مقصد ایک ایسی فلاحی ریاست کی تشکیل ہے جہاں وسائل پر امیروں کی گرفت کوختم کیاجائے اور 21ویں صدی کے آلات یعنی معلومات اور ٹیکنالوجی کو سماجی تحفظ اور غربت کی کمی کے پروگراموں کی تشکیل میں استعمال کیا جائے جبکہ ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کی تشکیل حکومت کا حقائق پر مبی فیصلہ سازی کی سمت اہم قدم ہے۔ 

Related Posts