راولپنڈی اسلام آباد کا مرکزی جلوس، ذوالجناح و علم امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے صبح 11 بجے برآمد ہوگا، جس کی قیادت قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کریں گے، بعد ازاں امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار اور کرنل مقبول حسین کالج روڈ سے جلوس برآمد ہوںگے۔
اس موقع پر سوگوارانِ امام حسین علیہ السلام بوہڑ بازار چوک اور حبیب بینک چوک اور ٹرنک بازار میں زنجیر زنی کریں گے جہاں مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزاداری کیمپ لگایا جائیگا۔ ایم ایس او اور مختار جنریشن کے اراکین ماتمدارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔
عزاداروں کی سہولت کیلئے حبیب بینک چوک میں ابراہیم اسکائوٹس (اوپن گروپ) میڈیکل کیمپ لگائے گی جہاں ڈاکٹروں کا عملہ ماتمیوں اور زنجیرزنوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا جبکہ مختار آرگنائزیشن(ایم او) کی جانب سے جامعہ مسجد روڈ پر عزاداری کیمپ لگایا جائیگا۔
دورانِ جلوس 2 بجے دن فوارہ چوک میں علامہ قمر حیدر زیدی اور دیگر مقررین فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے۔ فوارہ چوک میں زنجیر زنی کے بعد امام بارگاہ شہیدان کربلا ٹائر بازار سے برآمد ہونے والا جلوسِ ذوالجناح مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا۔
دربار سخی شاہ چن چراغ سے بھی جلوسِ ذوالجناح برآمد ہوگا جو پرانا قلعہ پر مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیگا اور مجلس شام غریباں برپا ہوگی۔ بعد ازاں جامع مسجد سے گزرتا ہوا مرکزی جلوسِ عاشورہ امام بارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
امامبارگاہ یادگارِ حسین سیٹلائٹ ٹاؤن اور امام بارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ سے برآمد ہونے والے جلوس ذوالجناح کے شرکاء بنی چوک میں زنجیر زنی کریں گے۔ دونوں جلوس قدیمی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔
تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ راولپنڈی ڈویثرنل اورضلعی محرم کمیٹیوںکے عہدیداران وجید علمائے کرام،مختارفورس کے رضا کار،مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،مختار آرگنائزیشن،ابراہیم سکائوٹس اور مختار جنریشن کے اراکین تمام راستے جلوس کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے معذور افراد کے لیے “موبائل مین پیک سروس” متعارف کروا دی