مسیحی برادری کی آج عید، کرسمس کے دن کیا کیا سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں، تفصیلی رپورٹ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ہیرالڈ ڈان

مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس کراچی سمیت ملک بھر میں جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

کرسچن کمیونٹی کرسمس کے حوالے سے بھرپور طریقے سے دعائیہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔ کراچی میں گرجا گھروں، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھروں اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی پروقار تقریب، ملک بھر میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز منگل کی شب سے شہر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ یہ دعائیہ تقریبات کراچی میں سینٹ پیٹرک، ہولی ٹینٹی سمیت شہر کے تمام گرجا گھروں میں جاری ہیں۔

ان دعائیہ تقریبات میں مسیحی پیشواؤں نے حضرت عیسی کی تعلیمات بیان کیں۔ اس موقع پر خصوصی گیت گائے گئے۔ ملک میں امن و سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ان دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا۔

کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری نے اپنے گھروں کو کرسمس ٹری، اسٹار اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا ہے۔ کرسمس کی مختلف تقریبات میں کرسمس کیک کاٹے گئے اور سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

شرمناک، نشتر اسپتال میں خاتون نے واش روم میں بچہ جنم دیا

کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے مرد، خواتین، نوجوانوں، بچوں نے نئے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدیں، کرسمس کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے سمیت کیک اور دیگر تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

کرسمس کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے خصوصی پکوان تیار کیے گئے ہیں۔ کرسمس کے حوالے مسیحی برادری کی آبادیوں میں بہت رونق دیکھنے میں آرہی ہے۔

Related Posts