آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،وومن اینڈچائلڈپروٹیکشن سیلزکی کامیابی کے حوالے سے تفصیلی غور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kaleem imam

کراچی:آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں سندھ میں قائم وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیلزکی کامیابی،درپیش چیلنجزاورآئندہ کی حکمت عملی پر مختلف حوالوں سے تفصیلی غور کیا گیااورمزید ضروری ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سمیت ایڈیشنل آئی جیزآپریشنز،حیدر آباد،سکھر،رینج ڈی آئی جیزکی ذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ہیڈ کوارٹرز، فائنانس آئی ٹی،آپریشن ڈی آئی جیزاوراے آئی جی آپریشن نے براہِ راست شرکت کی۔

اجلاس کو سندھ بھر میں قائم وومن اینڈ چائلڈپروٹیکشن سیلز کی رواں سال ابتک کی موصولہ شکایات اور انکے اذالے کی درج ذیل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں20شکایات موصول ہوئیں،18کا ازالہ کیاگیاجبکہ بقیہ2شکایات پر کام جاری ہے۔ اسی طرح حیدرآباد میں1364 شکایات موصول ہوئیں1305شکایات کا ازالہ کیاگیا اوربقیہ 59شکایات پر کام جاری ہے۔سکھرمیں 862شکایات موصول ہوئیں،782شکایات کا ازالہ کیا گیا اور80 شکایات پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں : شہری اسٹریٹ کرائمزکے مقدمات ہی درج نہیں کراتے، غلام نبی میمن

شہیدبینظیرآبادمیں6شکایات موصول ہوئیں اورتمام شکایات کا ازالہ کردیاگیا۔اجلاس کو بتایاگیا کہسندھ کے دیگر اضلاع میں سے 28شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 26شکایات کا ازالہ کردیاگیابقیہ 2شکایات پرکام جاری ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آؤٹ آف سندھ سے متعلق 11شکایات موصول ہوئیں، 10شکایات کا ازالہ کردیاگیا جبکہ ایک شکایت پر کام جاری ہے۔

اس موقع پرآئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صوبے بھر میں تھانوں کی سطح پر وومن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے ۔جبکہ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل میں شکایات کے اندراج/ریکارڈودیگر جملہ ضروری امور کے حوالے سے ایک سافٹ ویئر تیار کیا جائے ۔جو مرکزی حیثیت میں سی پی او سے تمام مذکورہ سیلز کی ناصرف مانیٹرنگ کریگا بلکہ آپریٹ بھی کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ وومن اینڈچائلڈپروٹیکشن سیل کے لیئے ایمرجینسی نمبر/ہیلپ لائن نمبر کااجراء بھی زیر غور ہے ۔ جس سے بلاشبہ ان سیلز کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور مربوط ہوسکے گی۔آئی جی سندھ نے ضلعی سطح پر وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیلزکو باقاعدہ پولیس موبائل دینے اوروومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیلز کی انچارج خواتین اہلکاران کے لیئے انکی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کارکردگی پردس دس ہزار روپئے انعام کا بھی اعلان کیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں آپکا بروقت ریسپانس دراصل خدمت انسانیت ہے ۔جبکہ فرائض کی بطریق احسن بجااوری ناصرف آپکی مثبت شناخت کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ عمل صدقہ جاریہ بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے جوآپکے بلند درجات کا سبب بنتی ہے ۔

Related Posts