ایران نے تل ابیب کے مرکزی علاقے میں واقع اسرائیل کے فوجی ہیڈکوارٹرز “کیرِیَت” پر ایک شدید میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہم فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزائل نے اسرائیل کی وزارت دفاع کی عمارت “میٹکل ٹاور” کو نشانہ بنایا، جس سے عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی۔
اسرائیلی فوج نے فوری طور پر فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا لیکن کچھ میزائلوں کو روکنے میں ناکامی ہوئی، اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس حملے کو ایک سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ “کیرِیَت” اسرائیل کے فوجی ہیڈکوارٹرز کے طور پر کام کرتا ہے، جو امریکی پینٹاگون کے مترادف ہے۔
اسرائیل نے فوری کیرِیَت کے متاثرہ علاقے کو خالی کروا لیا ہے اور نئے ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تل ابیب کے “ایشلوف اسپتال” کے نیچے نئے ہیڈکوارٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔