اوٹاوا: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کینیڈا میں کورونا کا شکار ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر اریج فاطمہ نے کینیڈا سے کورونا ٹیسٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اْن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رواں ہفتہ بہت ہی مشکل تھا‘۔
اداکارہ نے بتایاکہ’وہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں‘۔اْنہوں نے خود میں ظاہر ہونیوالی بیماری کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ’بیماری کا آغاز شدید سر درد سے ہوا جو سارا دن جاری رہا۔اگلے دن ناک بہنا شروع ہوئی‘۔
اریج فاطمہ نے مزید لکھا کہ ’پہلے دو دن تو اْنہیں لگا کہ یہ ڈسٹ الرجی ہے لیکن پھر کورونا ٹیسٹ کی کمی کی وجہ سے اْنہوں نے کورونا کا ہوم ٹیسٹ کیا جوکہ مثبت آیا۔
تاہم ان کے شوہر عزیر کا کورونا ٹیسٹ منفی تھا‘۔اریج فاطمہ نے لکھا کہ’اس سے اگلے دن ان کے بیٹے عیسٰی کو بخار ہوگیا اور اْن کا سارا دھیان اگلے تین دن تک بیٹے کی طرف رہا اور پھر اچانک اْن کے شوہر عزیر کو بھی اْن کی وجہ سے کورونا ہوگیا‘۔
مزید پڑھیں: جان ابراہم کورونا میں مبتلا، امید ہے آپ جلد صحتیاب ہونگے۔وویک اوبرائے