نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس سیزن 15 کے سیٹ امریکی آرٹسٹ کا چربہ نکلا۔ میتھیو مزوٹا کا کہنا ہے کہ میرے بنائے ہوئے فلیمنگو کے ڈیزائن کو چوری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیٹ ڈیزائنر پر الزام ہے کہ اس نے میتھیو مزوٹا کے بنائے ہوئے فلیمنگو کے اسکلچر کو نقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلیمنگو لمبی ٹانگوں اور طویل چونچ والے گلابی رنگ کے پرندے کا نام ہے جو امریکا، ایشیا اور افریقہ میں پایاجاتا ہے۔
عائزہ خان نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا
آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا جلد شادی کا اعلان، آئندہ زندگی کے متعلق گفتگو
بگ باس کے دیگر سیزنز کی طرح 15ویں سیزن کی میزبانی بھی سلمان خان کر رہے ہیں۔ امریکی آرٹسٹ نے فلیمنگو سے متاثر ہو کر جو ڈیزائن بنایا اسے امریکی ریاست فلوریڈا کے ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے جس میں فلیمنگو سب سے نمایاں نظر آتا ہے۔
دوسری جانب فلیمنگو کا گلابی مجسمہ بھارتی ڈیزائنر نے بگ باس کے سیٹ میں بھی متعارف کرادیا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی ٹی وی دیکھنے والے ناظرین و سامعین کی بھرپور تنقید اور لعن طعن کا سامنا ہے۔ امریکی آرٹسٹ کے اسکلچر کی طوالت 21 فٹ ہے۔
فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈیجیٹل مواد کے مصنف نے بگ باس 15 کے سیٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فلیمنگو کے ڈیزائن کے حوالے سے دیھا جائے تو بگ باس کا ورژن برا ورشن ہے جبکہ میتھیو مزوٹا نے امریکا میں فلیمنگو پر مبنی ڈیزائن گزشتہ برس متعارف کرایا۔