اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مستحقین کیلئے زندگی کی آخری امید ثابت ہورہا ہے جبکہ رقم پانے والے متعدد مستحق افراد نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفط اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کراچی کے رہائشی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ایک صارف کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر کے مطابق کراچی کے رہائشی صارف بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقیم ہیں اور احساس پروگرام کی بائیو میٹرک ادائیگی کی سہولت کے باعث انہوں نے 12 ہزار کی امدادی رقم حبیب بینک کے تعاون سے مستونگ سے وصول کی۔
احساس ایمرجنسی کیش کے یہ صارف کراچی کے رہائشی ہیں اور فی الوقت بلوچستان کےضلع مستونگ میں مقیم ہیں۔ ہماری بائیومیٹرک ادائیگی کی سہولت کے باعث انہوں نے 12,000روپے کی امدادی رقم حبیب بنک کے تعاون سےمستونگ سے ہی وصول کی ہے۔اس آسان سہولت کی فراہمی پر یہ احساس کے بہت شکرگزار ہیں۔ pic.twitter.com/4FcS7rHzQw
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 24, 2020
معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر کے مطابق کوئٹہ کی سکینہ بی بی کے شوہر بیمار اور بے روزگار ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے مالی حالات بہت خراب تھے۔ وہ حکومت کی طرف سے 12 ہزار روپے احساس ایمرجنسی کیش کی امداد حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔
کوئٹہ کی سقینہ بی بی کے شوہر علیل اور بے روزگار ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے مالی حالات بہت خراب تھے۔ وہ حکومت کی جانب سے 12,000 روپے احساس ایمرجنسی کیش کی امداد حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔#EhsaasEmergencyCash pic.twitter.com/2hl3eur6qC
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 24, 2020
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق ہاجرہ بی بی کے مالی حالات کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوئے جبکہ وہ احساس ایمرجنسی کیش سے حاصل کردہ رقم سے رمضان کا راشن خریدیں گی۔
https://twitter.com/SaniaNishtar/status/1253565564640993280