راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ضمیر خریدنے کا بازار گرم ہے،پی ٹی آئی کے ناراض ارکان جلد واپس آجائیں گے۔
ہفتہ کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے پیسے کے بڑے تھیلے دیئے گئے۔
لوگوں کے ضمیر خریدنے کا بازار گرم ہے،سندھ ہاؤس کی حفاظت کے لیے صوبہ سندھ سے پولیس فورس کو طلب کیا گیا تھا جہاں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی تھیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو احساس ہونا چاہیے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، عوام ناجائز دولت کی سیاست کا ادراک کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔ ان میں سے کسی نے کبھی شرم محسوس نہیں کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مغرب یا برطانیہ میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان وزیراعظم رہنے کا آئینی، قانونی اوراخلاقی جواز کھو چکے ہیں، مریم نواز