روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی،حکومت نے سعودیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی،حکومت نے سعودیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا
روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی،حکومت نے سعودیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی پر شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ واقعہ اچانک نہیں ہوا، یہاں سے منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان لوگوں کو تنگ کرنے کا راستہ دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بھی سبق سکھایا جا سکتا ہے، جو کرنا ہے کریں لیکن اپنی حد میں رہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی پر حملہ اور مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 100 یا 200 بندوں کو اکٹھا کرنا کسی جماعت کیلئے مشکل نہیں ہے، آپ نے سزائے موت کے جھوٹے کیسز بنائے تاکہ ہم پارٹی سے پیچھے ہٹ جائیں، مجھ پر بے پناہ دباؤ ہے مگر کارکنان کو روک رکھا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ نے پونے 4 سال بہت امتحان لیا ہے، ہم نے گھروں سے نکل کر آپ کے مقدمات کا سامنا کیا ہے۔ قابل احترام مقام پر غیر شائستہ جملے بولے گئے، اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں، پوری قوم نے کل کے واقعہ پر دکھ اور کرب محسوس کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کتنی نفرت چاہتے ہیں؟ قوم کو دیکھنا ہوگا کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں، میں دھمکیاں دوں تو کیا اس سے کوئی بہتری ہو جائے گی؟ جب تک لوگ آپ کیساتھ تھے تو بڑے اچھے تھے، ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر کمیشن بنانے کے لیے صدر اورچیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آج بڑے بھاری دل سے مخاطب ہیں، خان صاحب اور کتنی تقسیم چاہتے ہیں؟ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، کیا دیواریں کھڑی کرنے سے ملک کی کوئی بہتری ہوسکتی ہے؟

Related Posts