سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، شاہد آفریدی کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، شاہد آفریدی کی شدید مذمت
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، شاہد آفریدی کی شدید مذمت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤ نے فعل پرردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قرآن عظیم کتاب ہے، یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے، قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں ‘۔

شاہد آفریدی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:قرآن کریم کا نسخہ جلانے والا ملعون پالوڈان کون ہے؟

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے اس عمل کومسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیا۔

Related Posts