پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ڈیرک شولے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے جبکہ ہمیں پاکستان کے چین سے قرض لینے پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرک شولے نے دورۂ اسلام آباد کے دوران عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے چین کے قریب جارہا ہے۔ امریکا کو پاکستان پر چین اور دیگر ممالک کے قرضوں پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چار دن تک ملبے تلے رہنے والی 2 بہنوں کی کہانی

گفتگو کے دوران ڈیرک شولے نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت پوری دنیا میں چینی قرض یا چین کو واجب الادا قرض کے متعلق اپنے خدشات پر واضح ہیں۔ ہم پاکستان سے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کے خطرات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ڈیرک شولے نے کہا کہ ہم پاکستان کو یہ نہیں کہیں گے کہ امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرو تاہم معاشی بحران کا شکار پاکستان تاریخی طور پر ہمارا قریبی اتحادی رہا ہے۔ چین پاکستان کو اربوں کا قرض دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے باعث امریکا پاکستان تعلقات میں جو سرد مہری پیدا ہوئی، حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطحی دوروں سے وہ دور ہورہی ہے اور تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ امریکا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

 

Related Posts