تعلیم کے نام پر خواتین کی عزتیں پامال، اکیڈمی میں جنسی زیادتی کی ویڈیوز وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dera Ghazi Khan rape videos go viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ غازی خان: ملک میں تعلیم کے نام پر خواتین کی عزتیں پامال ہونے لگیں، ڈیرہ غازی خان کی ایک اکیڈمی میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں واقعہ الزہرہ اکیڈمی کا نام استعمال کر کے تعلیم کے لیے آنے والی بچیوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

جاوید نامی پرنسپل اور مجاہد سانگی نامی ٹیچر نےکئی بچیوں کی زندگیاں تباہ کر ڈالی ،نجی اکیڈمی میں جاری گھناؤنے کھیل کی خفیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:ہنی مون کیلئے ترکی جانیوالی حریم شاہ کی مساج کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح برہم

ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، شہریوں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبات سامنے آنے پر 3ملزمان کی شناخت کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ریجنل پولیس افسر نے ڈیرہ غازی خان میں  الزہرہ اکیڈمی جیسے مشتبہ مقامات کے آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے شہریوں سے شواہد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سے تعاون کرنے والے شہریوں کی شناخت مخفی رکھی جائیگی۔

Related Posts