شہری سے رشوت لینے والا نائب تحصیلدار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہری سے رشوت لینے والا نائب تحصیلدار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
شہری سے رشوت لینے والا نائب تحصیلدار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

راولپنڈی:شہری سے رشوت لینے والا نائب تحصیلدار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا‘ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار خالد محمود انجم نے سرکاری ملازم عامر عباس سے 15 ہزار روپے رشوت طلب کی۔

ملزم نے سرکاری زمین کی محکمانہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے رشوت طلب کی تھی‘ملزم محکمہ ہائی وے اتھارٹی میں بطور لینڈ کنٹرول آفیسر تعینات تھا۔

ملزم کے خلاف سرکل آفیسر زاہد ظہور اور مجسٹریٹ شعیب طارق نے کاروائی کی‘ملزم خالد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

Related Posts