دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ہونے کے خدشے کے تحت 150 مریض لائے گئے۔ٹیسٹ کرنے پر پتہ چلا کہ ان میں سے 24 مریضوں کے خون میں ڈینگی کا وائرس پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کالے یرقان نے ڈیرے ڈال دئیے ، مرض کا تناسب 8 فیصد ہوگیا۔رپورٹ
پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ڈینگی کے علاج کے لیے10 بستروں پر مشتمل علیحدہ وارڈ قائم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں رواں ماہ کے دوران 186 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال شہر میں 1100 افراد ڈینگی کے وائرس کا شکار ہوئے۔
انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ 20 روز کے دوران 186 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: اگست میں کراچی کے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 186 ہو گئی۔ انسداد ڈینگی سیل