کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی
کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہو گئی، سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی  مجموعی تعداد 15 ہزار 58 ہوچکی ہے۔

انسدادِ ڈینگی سیل کے مطابق صوبہ سندھ میں ڈینگی مچھروں کی بہتات کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جبکہ ڈینگی لاروا و تلف کرنے اور اسپرے کا عمل شروع نہ ہونے کے باعث وائرس پھیل رہا ہے۔

شہرِ قائد میں مجموعی طور پر 14 ہزار 11 مریضوں کے بدن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سال ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں نجی ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والی ڈینگی سے متاثرہ خاتون جانبر نہ ہوسکیں اور شدید بیماری کے باعث انتقال کر گئیں جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 41 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں گزشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال  مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ  صوبے میں ڈینگی کے باعث کم از کم 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کراچی میں  107 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے میں رواں سال اس موذی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 500 کے قریب تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈینگی سے خاتون کا انتقال، اموات کی تعداد 41 ہو گئی

Related Posts