امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا البم شیطان کے ساتھ رقص مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا گانا مداحوں کے دل جیت کر بل بورڈ کی اہم پوزیشن پر آگیا
امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا گانا مداحوں کے دل جیت کر بل بورڈ کی اہم پوزیشن پر آگیا

امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا البم شیطان کے ساتھ رقص مداحوں کے دل جیت کر بل بورڈ کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا البم مداحوں کیلئے نئی تخلیقات سے بھرپور ہے جس میں پیش کیے گئے گانے مداحوں کو پسند آرہے ہیں۔ 28 سالہ امریکی گلوکارہ کا نیا البم ڈانسنگ وِدھ دی ڈیول(شیطان کے ساتھ رقص) بل بورڈ 200 چارٹ پر دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

گزشتہ 4 برس میں امریکی گلوکارہ کا یہ پہلا جبکہ ڈیمی لوواٹو کے مجموعی کیرئیر میں ساتواں البم ہے جس کے کچھ گانے بل بورڈ ہاٹ 100 سانگز چارٹ پر اہم پوزیشن پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ رواں ہفتے ڈیمی لوواٹو کا البم 56 ویں نمبر پر شمار کیا گیا۔

قبل ازیں ڈیمی لوواٹو کا ٹونائٹ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب میں نے اپنی دستاویزی سیریز ڈیمی لوواٹو ڈانسنگ وِدھ دی ڈیول دیکھی تو مجھے اضطراب (انزائٹی) کا ایک جھٹکا لگا جبکہ اپنی کہانی سنانا اپنے سچ سے رشتہ جوڑنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگ میری تخلیقات دیکھیں گے تو کیا کہیں گے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں ایک ایسے سچ کے ساتھ کھڑی ہوں جو مجھے متاثر کرتا ہے۔مداحوں کی بڑی تعداد ڈیمی لوواٹو کے گیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے چھوٹے لمحوں میں بڑی خوشیاں ہوتی ہیں، مایا علی

Related Posts