کراچی: محکمہ خوراک سندھ نے ملیر منزل پمپ سرکاری گودام کی 2 لاکھ سے زائد گندم کی خراب بوریاں فلور ملز اور چکی مالکان کو سپلائی کردی۔
ذرائع کے مطابق ملیر منزل پمپ کی عمارت میں لاکھوں کی تعداد میں گندم کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں جوکہ گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کی وجہ سے خراب ہوگئیں تھیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ بارشوں کے دنوں میں گندم کی بوریاں کھلے عام رکھی گئیں، اس طرح بارش کا پانی اور مسلسل دھوپ پڑنے کی وجہ سے یہ گندم خراب ہوگئی۔
پاکستان میں آئندہ برس بیروزگاری 9 فیصد تک پہنچ جائیگی
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری گودام میں رکھی گندم اتنی خراب تھی کہ اسے جانور بھی نہیں کھاسکتے تھے، تاہم محکمہ خوراک سندھ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے زبردستی یہ گندم فلور ملزاور چکی مالکان کو سپلائی کردی ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے تقریباََ 2 لاکھ گندم کی خراب بوریاں چکی مالکان کو دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملزاور چکی مالکان خراب گندم مکس کرکے آٹا مارکیٹ میں سپلائی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں گندم کی حفاظت کیلئے عملہ بھی تعینات ہے اور یہاں پر گندم کی حفاظت کیلئے لاکھوں روپیہ بھی خرچ کیا جاتا ہے۔