نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری
نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کراچی میں ہونیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں 26 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 3-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 288 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 261 رنر بنا کر آؤٹ ہوگئی، ٹام بلنڈل 65 اور کول میکونچی رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے امام الحق 90 اور بابر اعظم 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 19، محمد رضوان 32، آغا سلمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 3، ایڈم ملنے 2، کول میکونچی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Posts