بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آر ایس ایس کے خلاف احتجاج میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

deepika padukone in protest
deepika padukone in protest

نئی دہلی: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاج میں بالی ووڈکی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی کچھ دیر کے لیے شرکت کی جس پر انتہاپسند ہندوؤں ان کے خلاف سوشل میڈیا بائیکاٹ مہم شروع کردی۔

دپیکا پڈوکون جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں  طلبہ سے اظہار یکجہتی کرنے آئی تھیں جن کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے طلبہ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی)کے غنڈوں نے تشدد کانشانہ بنایاتھا۔

دو روز گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک حملہ آوروں کوگرفتار کرنے میں ناکام ہے ا بلکہ الٹا جے این یو کی طلبہ یونین کی زخمی صدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کونقاب پوش افراد کے حملے میں ضائع ہونے کا بہانہ بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے نربھیا گینگ ریپ کے مجرموں کو 22 جنوری کو پھانسی کا حکم سنادیا

اے بی وی پی کےغنڈوں نےجواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ پر لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں سے حملہ کیا تھا، دپیکا پڈوکون کے احتجاج میںشرکت کرنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے ان کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کردی ۔

دوسری جانب ممبئی میں بھی جے این یو کے ساتھ یکجہتی اور مودی سرکار کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا۔ بنگلور میں بھی طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، کلکتہ میں پولیس نے طلبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

Related Posts