گورنر کی ایڈوائس غیر قانونی قرار، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
گورنر کی ایڈوائس غیر قانونی قرار، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کردی
گورنر کی ایڈوائس غیر قانونی قرار، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کردی

لاہور: گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے رولنگ جاری کردی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دو صفحات پر مشتمل رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں اجلاس سپیکر نے بلایا اور وہی اس کو ختم کرسکتا ہے جب تک سپیکر اپنے بلائے اجلاس کو ختم نہ کرے گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ اجلاس بلا سکے۔

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کا حوالے دیتے ہوئے رولنگ میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے نیا اجلاس بلانا ضروری ہے، عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے نیا اجلاس بلانے سے پہلے رواں اجلاس کا ختم ہونا ضروری ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو آئین کے آرٹیکل 130-7 کے تحت اعتماد کے ووٹ کیلئے اسی وقت کہا جا سکتا ہے جب اجلاس خصوصی طور پر اسی مقصد کیلئے طلب کیا ہو۔

رولنگ کے مطابق پنجاب اسمبلی پہلے سے ہی اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کے تحت جاری ہے، موجودہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے پر ہی گورنر نیا اجلاس طلب کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کچھ بھی کرلے، قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکتی، مونس الٰہی

پنجاب اسمبلی رولز آف پروسیجر کے رول 209 اے کے تحت گورنر کا بلایا گیا نیا اجلاس غیر قانونی ہے،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے کم از کم دس روز وزیر اعلیٰ کو دینا لازم ہے، گورنر کی طرف سے ایوان اقبال میں بلایا گیا،41 واں اجلاس بھی اب تک ختم نہیں کیا گیا۔

Related Posts