کورونا وباء، کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء، کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
کورونا وباء، کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

کراچی:صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے منعقد کیے گئے کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر مرتضی وہاب، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے، صوبہ بھر میں 5.4 فیصد کیسز ہیں جبکہ اپریل میں 154 مریض انتقال کر گئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد کیسز اور سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل کروایا جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ شہر کا دورہ کریں، دوروں سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts