ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شارع فیصل پولیس نے سال نو کی شروعات پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گلشنِ جمال سے گرفتار کرلیا،ہوائی فائرنگ کرنے والے اظہر علی ولد بچودیوان دوسرا فلک شیر ولد شمس الدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ایس ایچ او شارع فیصل کے مطابق گرفتار ملزمان اور فیملی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

فیملی ممبران نے پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی اور گالم گلوچ بھی کی، فیملی کے ممبران نے ملزمان کو چھڑوانے کی بھرپور کوشش کی، ایس ایچ او شارع فیصل اور ڈی ایس پی نے نہایت حکمت عملی کے تحت ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایچ او شارع فیصل افتخار حسین آرائیں نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے، ایف آئی آر نمبر01/2021 بجرم دفعہ 324/188/353 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔

ایف آئی آر نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے،ایف آئی آر نمبر 03/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بچودیوان ولد نامعلوم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Related Posts