کراچی: نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے ۔ کھاد کی پیداوار بڑھنے سے اسکی دستیابی بہتر اور قیمت کم ہو سکتی ہے جو فوڈ سیکورٹی کے لئے ضروری ہے۔
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں یوریا کی شارٹیج، گرانفراشی اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کاشتکار پریشان ہیں جس سے اہم فصلوں کی پیداوار کے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔ منافع خور ہر قسم کے خوف یا کاروائی سے بے خوف ہو کر کسانوں کو لوٹ رہے ہیں جس کے اثرات سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ ان عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی ضروری ہے۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت نے فرٹیلائیزر سیکٹر کو تین ماہ تک گیس سپلائی میں وہی ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے جو برآمدی شعبہ کو دی جا رہی ہے جس سے ملک میں کھاد کے اسٹاک کی حالت بہتر ہو جائے گی جس کا اثر مارکیٹ اور فوڈ سیکورٹی کی صورتحال پر بھی پڑے گا۔
مزید پڑھیں:منی بجٹ کی تیاریاں، کون کون سے نئے ٹیکس، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟